پرائیوٹ سکولوں کی طرف سے دسمبر کی چھٹیاں کرنے سے انکار

قصور (عمران سلفی سے) پرائیوٹ سکولوں کی طرف سے دسمبر کی چھٹیاں کرنے سے انکار، شدید سردی میں بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا،وزیراعلی پنجاب و سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کے تمام سکولوں میں ماہ دسمبرکی چھٹیاں ہو چکی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پرائیویٹ سکول مالکان کی طرف سے مقابلے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی جستجو میں تا حال بچوں کو چھٹیاں نہیں دی جا رہی، اور حکومتی احکامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے،ڈی سی او قصور بھی حکومتی احکامات پر عمل در آمد کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے جس کی وجہ سے والدین پرائیویٹ سکول مالکان کے رحم و کرم پر اپنے بچوں کوشدید سردی میں بھی سکول بھیجنے پر مجبور ہیں، والدین کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چھٹیاں نہ کرنے والے سکول مالکان اور حکومتی احکامات پر نظریں چھرانے والے نا اہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دھند کے باعث ٹریفک اور کاروباری زندگی معطل ہوکر رہ گیا

پتوکی (بیورو رپورٹ)دھند کے باعث ٹریفک اور کاروباری زندگی معطل ہوکر رہ گیا خشک سردی کے باعث علی الصبح ہی سٹرکوں اور مین شاہراہوں پر دھند ڈیرے جما لیتی ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوکر رہ جاتا ہے جبکہ دن گیارہ سے بارہ بجے تک دھند کے باعث کاروباری حضرات اپنی دوکانوں پر نہیں پہنچتے اورگیارہ بارہ بجے کھلنے والے کاروباری ادارے دوپہر تین سے چار بجے بند ہونا شرو ع ہوجاتے ہیں دھند کی وجہ سے جہاں ٹریفک کا نظام معطل ہوچکا ہے وہیں کاروباری زندگی بھی معطل ہوکر رہ گئی ہے

بھائی پھیرو:دو اُوباشوں نے کم سن لڑکے کو اغوا کر کے اس سے زیادتی کر ڈالی

بھائی پھیرو(نامہ نگار ) دو اُوباشوں نے کم سن لڑکے کو اغوا کر کے اس سے زیادتی کر ڈالی ۔ بے ہوش حالت میں چھوڑ کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بلیر میں اُوباش نوجوانوں جاوید اور اظہر نے گیارہ سالہ غلام شہباز کواغوا کر ڈالا اور ویران کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کے بعد بے ہوش حالت میں چھوڑ کر فرا ر ہو گئے ۔بچے کے باپ طفیل نے تھانہ سرائے مغل میں واقعہ کی تحریری درخواست دے دی

رینالہ خورد:محبوبہ کو ملنے کیلئے آنے والے ٹیچر کی بھائیوں کے ہاتھوں دھلائی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) رات کے اندھیرے میں شاگر د محبوبہ کو ملنے کیلئے آنے والے ٹیچر کی بھائیوں کے ہاتھوں دھلائی ٹانگیں توڑ ڈالیں رات بھر اوپر ٹھنڈا پانی پھینکتے رہے بعدازاں پولیس کے حوالے کر دیا واقعات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بامہ بالا میں تعینات ٹیچر محمد احمد SSTجو ڈیوٹی کے بعد اسلامک پبلک سکول 4جی ڈی میں ٹیوشن پڑھاتا تھا گزشتہ شب ٹیچر دیہہ مذکورہ میں اپنی ایک شاگرد غلام علی کی بیٹی جس سے اس کے ناجائز مراسم تھے کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملنے آیا اسی دوران شاگرد طالبہ کے بھائیوں کو پتہ چل گیا جنہوں نے ٹیچر محمد احمد کو پکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں اور رات بھر اس پر ٹھنڈا پانی پھینکتے رہے جبکہ ٹیچر محمد احمد کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہوگے پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر کے حالت غیر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

رینالہ خورد:حقہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کمرے میں موجود سامان جل کر خاکستر

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) حقہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کمرے میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ بجھانے کیلئے ڈیزل نہ ہونے کے باعث ٹی ایم اے رینالہ خورد کی فائر برگیڈ گاڑی موقع پر نہ پہنچ سکی واقعات کے مطابق چک نمبر 5ون آر اے کا رہائشی بابا شیر محمد جو سردی سے بچنے کیلئے بستر میں بیٹھ کر حقہ کے کش لگا رہا تھا کہ ایسی دوران حقہ پر موجود چلم جسمیں کوئلے سوتے میں بستر پر گر گئی اور آگ بھڑک اٹھی آگ نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمرے میں موجود تمام گھر یلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا اس دوران جب آگ پر قابو پانے کیلئے ٹی ایم اے رینالہ خورد کے عملہ کو فائر برگیڈ گاڑی بھجوانے کیلئے فون کیا تو عملہ نے بتا یا ٹی ایم اے حکام نے فائر برگیڈ گاڑی کا ڈیزل بند کر رکھا ہے اور ڈیزل نہ ہونے کے باعث گاڑی نہیں آسکتی ہے۔

Scroll To Top